پاکستان بے پناہ قربانیوں کے بعد حاصل کیا، وطن نے ہمیں شناخت دی، عشرت العباد

August 13, 2020

سندھ کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیں شناخت دی اور یہ ملک ہم نے بے پناہ قربانیوں کے بعد حاصل کیا۔

پاکستان کے 74ویں یوم آزادی پر پیغام میں سابق گورنر سندھ نے کہا کہ خوبصورت وطن عطا کرنے پر ہم اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آیئے آج ہم عہد کریں کہ ہم پاکستان کو اس اعلیٰ مقام پر پہنچائیں گے جو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے تصور کے مطابق ہو۔

عشرت العباد نے مزید کہا کہ آئیں قومی مفاد اور مستقبل میں امن، خوشحالی اور ترقی کو یقینی بنانے کی حکمت عملی کے مطابق معاف کرنے، بھول جانے اور آگے بڑھنے کا عہد کریں۔