مساجد اور مزارات پر فلم، ڈرامہ کی عکس بندی پر پابندی عائد

August 14, 2020

لاہور(وقائع نگار ُخصوصی)محکمہ اوقاف پنجاب نے مسجدوزیرخان میں گانےکی عکسبندی کے معاملے کے بعد صوبہ بھر کی 435 وقف مساجد اور 544 وقف مزارات پر فلم اورڈرامہ کی عکسبندی پرپابندی عائدکردی ہے۔پابندی کااطلاق فوری ہوگا،اس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ کسی مسجد یا مزارپرسین فلمبند کیا گیا تو متعلقہ منیجر اور زونل ایڈمنسٹریٹرذمہ دار ہونگے۔اگرمحکمہ اوقاف کےزیرتحویل مسجدیامزارپرکوئی دستاویزی فلم بنانامقصودہوگی تواس کا سکرپٹ شعبہ مذہبی امور کو جمع کروایا جائے گااس کےبعدشعبہ مذہبی امورکی رائےاوربعدازاں منظوری کی صورت میں منیجراوقاف زونل ایڈمنسٹریٹر کی نگرانی میں دستاویزی فلم بنائی جا سکے گی۔