شیخ ہمدان کی دبئی کو بائیسائیکل دوست شہر بنانے کی ہدایت

August 14, 2020

کراچی (نیوزڈیسک) دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان نے دبئی کو بائیسائیکل دوست شہر بنانے کی ہدایت دے دی ہیں، اپنے ٹوئٹ میں شیخ ہمدان کا کہنا تھا کہ یہ ہدایات دبئی ویژن 2021 اور دبئی ٹریفک اسٹریٹیجی 2021 کے حوالے سے دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ضروری قانون سازی کی جائے گی اور سائیکل چلانے کے لیے محفوظ انفراسٹرکچر تعمیر کیا جائے گا۔