جنوبی کوریا میں اینٹی وائرس بس شیلٹرز قائم کردیئے

August 14, 2020

سیول ( جنگ نیوز ) جنوبی کوریا نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اینٹی وائرس بس شیلٹرز قائم اور الٹرا وائلٹ لیمپس نصب کر دئے ہیں ،شیشے کی دیواروں والے ان بوتھس میں اس جب تک جسمانی درجہ حررت معمول پر نہ ہو کوئی داخل نہیں ہو سکے گا ۔اس میں داخل ہو نے کے لئے مسافروں کو خود کار تھرمل امیجنگ کیمرے کے سامنے کھڑا ہو نا پڑے گا اور دروازہ درجہ حرارت 37.5 درجہ سنٹی گریڈ سے کم ہو نے پر ہی کھلے گا ۔بچوں کی تشخیص کے لئے علیحدہکیمرا لگایا گیا ہے ۔شیشے کے ایک بوتھ پر لا گت 84 ہزار ڈالرز آئی ہے ۔جس میں وائی فائی کی مفت سہولت حاصل ہے ۔