آتشبازی سے بھری پک اپ پکڑی گئی

August 14, 2020

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) ٹریفک پولیس کے اہل کاروں نے آتش بازی کے سامان سے بھری گاڑی پکڑلی۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق تھانہ گنج منڈی کی حدود میں ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈنز فیصل بشیر ، وحید اور شاہ رخ نے ایک مشکوک گاڑی شہزور کو روکا ڈرائیور سے پوچھ گچھ کرنے پر پتہ چلا کہ اس میں بھاری مقدارمیں آتش بازی کا سامان لوڈ ہے ۔گاڑی چیک کرنے پر پتہ چلا کہ اس میں 127 توڑے آتش بازی کا سامان لوڈ تھا۔ دریں اثناء دیگر واقعات میں گنجمنڈی اور سٹی پولیس نے 4ملزموں کو گرفتار کرکے سامان آتش بازی برآمد کرلیا۔ تھانہ سبزی منڈی پولیس نے بھی ایک کارروائی کے دوران غیر قانونی آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔