جشن آزادی کے سلسلے میں ٹرانسپورٹ گڈز کی جانب سے ریلی

August 14, 2020

ملتان( سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب ٹرانسپورٹ گڈز کے صدر فہیم الدین قریشی نے جشن آزادی کے سلسلے میں پرانی سبزی منڈی سے نکلنے والی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کلمہ کے نام پر حاصل کیا گیا ۔قائد اعظم محمد علی جناح اور دیگر محب وطن کی کوششوں سے یہ ملک ہم نے جانوں کی قربانیاں دے کر حاصل کیا ہے۔ ریلی میں چیئرمین محمد عمران ، جمشید خان، ملک لیاقت،محمد رمضان ودیگر نے شرکت کی۔