یوم آزادی کے موقع پر مرکزی تقریب آج ڈی سی آفس میں ہو گی

August 14, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی طرف سے 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر مرکزی تقریب آج ڈی سی آفس میں منعقد ہوگی۔تقریب میں پارلیمنٹیرین، کمشنر،آر پی او،ڈپٹی کمشنر،سی پی او،ضلعی انتظامیہ اور تمام محکموں کے افسران شرکت کریں گے۔صبح 8بجکر 55منٹ پر سائرن بجایا جائے گا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی جب کہ 9 بجے پرچم کشائی ہو گی۔