مولانا فضل الرحمٰن کے بغیر پاکستانی سیاست نامکمل ہے‘ ارباب فاروق

August 14, 2020

پشاور(نیوزڈیسک)تمام اپوزیشن جماعتوں کو احساس ہو چکا ہے کہ اگر حکومت کے خلاف کوئی تحریک چلانی ہے تو اس کیلئے مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں چلنا ہو گا کیونکہ اُن کے بغیر پاکستانی سیاست نامکمل ہے‘ اسمبلی کے باہر حکومت کیلئے مولانا صاحب زیادہ خطرناک ثابت ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے رہنما ارباب محمد فاروق جان نے ایک وفد کے ہمراہ جے یو آئی کے مرکزی سینئر نائب امیر اور سابق صوبائی وزیر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مولانا فضل علی حقانی کیساتھ صوابی میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کے دیگر ارکان میں ارباب لائق جان‘ قاضی اجمل خان اور ارباب سعید اللہ خان شامل تھے۔ اس موقع پر صوبوں میں پانی کی تقسیم‘ این ایف سی ایوارڈ‘ جمعیت علماء اسلام کی آل پارٹیز کانفرنس اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔