ڈپٹی کمشنر بنوں نے بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا

August 14, 2020

پشاور ( نیوزڈیسک )ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر)محمد زبیر خان نیازی نے بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر ضلع بنوں میں 13سے 17اگست تک پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ اپنے جگر گوشوں کے زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنرنے معاشرے کے تمام لوگوں سے اس ضمن اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی اپیل کر تے ہوئے کہا کہ قومیں اسطرح کے مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کر کے آگے جاتے ہیں اور انشاء اللہ پاکستانی جس عزم اور بہادری سے کورونا وباء کو شکست دینے کے قریب ہیں اس طرح پولیو جیسے موذی مرض کو بھی شکستِ فاش دینگے۔ڈی سی نے مزید کہا کہ پولیوورکرز کیساتھ تعاون کریں کیونکہ یہی لوگ ہمارے بچوں کو پولیو سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔