بیوی کو قتل کرنےکا الزام ‘گرفتار شوہر کو عمر قید اور جرمانہ کی سزا

August 14, 2020

پشاور(نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو تیسری منزل سے گرانے اور قتل کرنے کے الزام میں گرفتار شوہر کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزاءسنادی استغاثہ کے مطابق ملزم دانش خان ساکن بھانہ ماڑی حال دلہ زاک روڈ پر الزام تھا کہ اس نے گھریلو ناچاقی پر سات مارچ 2019کو اپنی بیوی مسماۃ (س) کو دلہ زاک روڈ پر ایک نجی پلازے کی تیسری منزل سے گرادیا تھا جو بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گئی تھی ۔ملزم کے خلاف مقتولہ کی ماں مسماۃ (خ )نے قتل مقدمہ تھانہ پہاڑی پورہ میں درج کیا پولیس نے ملزم کو 11مارچ 2019 کو گرفتار کیا اور مکمل چالان عدالت میں جمع کردی مدعی مقدمہ کی جانب سے نیاز علی خلیل ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اور ملزم کے خلاف جرم ثابت ہونے پراُسے عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزاءسنادی ۔