پی ڈی اےنے 14اگست کورونا کے خلاف لڑنے اور شہید ہونے والے ہیلتھ ورکرز کے نام کر دیا

August 14, 2020

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) قوم اور ہیلتھ کمیونٹی کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے 14اگست کو کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے اور شہید ہونے والے ہیلتھ ورکرز کے نام کر دیا۔ پی ڈی اے کے بیان کے مطابق صوبے میں کورونا سے اب تک 1009 ڈاکٹرز کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے خود کورونا کا شکار ہوئے ہیں ،350 نرسز،805 پیرامیڈیکس ،کلاس فور اور دیگر ہیلتھ ملازمین اور مجموعی طور 2164 ہیلتھ ملازمین کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ18 ڈاکٹرز ، 2 نرسز ،7 پیرامیڈیکس اور6 دیگر ہیلتھ ملازمین کوروناسے شہید ہوئے ہیں۔ ۔