کراچی ،ڈیفس فیز 8میں یوم آزادی ریس کا اہتمام

August 14, 2020

کراچی کے علاقے ڈیفس فیز 8میں یوم آزادی کی مناسبت سے شہریوں نے ریس کا اہتمام کیا ہے۔

ڈیفنس فیز 8میں رمادا ہوٹل سے گالف کلب روڑ تک ریس کا انعقاد کیا گیا ہے، دوڑ میں 100شرکاء نے شرکت کی۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کے موقع پر صحت مند سرگرمی کے زریعے جشن آزادی منارہے ہیں۔

دوڑ کا پروگرام رکھنے کا مقصد جسمانی ورزش کے زریعے صحت کو فروغ دینا ہے-