چینی بچی کا اسکیٹ بورڈنگ کے ساتھ ڈانس کا مظاہرہ

August 14, 2020

بچے بھی اسکیٹنگ کے ماہر

چین سے تعلق رکھنے والی 11سالہ اسکیٹ بورڈنگ میں مہارت رکھنے والی بچی اپنے منفرد انداز اور ٹرکس کے بنا پر سوشل میڈیا اسٹار بن گئی ہے۔

اکثر نوجوانوں کو اسکیٹ بورڈنگ کے دوران کرتب بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو بچے بھی اسکیٹنگ کے ماہر نکلے۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والی اس بچی کو ہی دیکھ لیں جونہ صرف اسکیٹ بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ کر رہی ہے بلکہ توازن برقرار رکھتے ہوئے ڈانس اسٹیپس بھی دے رہی ہے۔

چین سے تعلق رکھنے والی 11سالہ اسکیٹ بورڈر نے اپنے منفرد انداز اور ٹرکس کے بنا پر نہ صرف سوشل میڈیا اسٹار بن گئی ہے بلکہ اس کے لاکھوں فالوورز بھی ہیں جو اس کی اسکیٹ بورڈنگ ویڈیوز کو خوب انجوائے کرتے ہیں۔