ساؤتھمپٹن ٹیسٹ، دوسرے دن کا کھیل بھی بارش سے متاثر ہوگا

August 14, 2020

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرےٹیسٹ کے دوسرے دن کا کا کھیل بھی خراب موسم کے باعث متاثر ہونے کا امکان ہے۔

زرائع کے مطابق ساؤتھمپٹن میں گہرے سیاہ بادلوں کا راج ہے اور بارش کی پیشگوئی ہے، جبکہ رات گئے بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا ہے۔

ساؤتھمپٹن میں گراؤنڈزاسٹاف آؤٹ فیلڈ کوخشک کرنے میں مصروف ہیں، ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل بھی بارش سے متاثر ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی ابتدائی بیٹنگ لائن پھر ناکام ہوگئی تھی ، بارش سے متاثرہ میچ میں صرف 45 اعشاریہ چار اوورز کے کھیل میں پاکستان کے 5 بیٹسمین 126رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

اوپنر عابد علی نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے، سینئر بیٹسمین اسد شفیق پھر ناکام رہے،جبکہ گیارہ برس کے بعد ٹیسٹ کھیلنے والے فواد عالم بھی صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے۔