پنجاب پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی خصوصی سجاوٹ

August 14, 2020

پنجاب کی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کی طرف سے یوم آزادی کے موقع پر خصوصی سجاوٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

صوبائی دارلحکومت لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، بہاولپور اور ڈی جی خان کو سبز اور سفید چھتریوں سے سجادیا گیا۔

پی ایچ اے نے اپنے متعلقہ شہروں کی اہم شاہراہوں اور پارکوں میں سبز ہلالی پرچم کی چھتریاں نصب کی ہیں۔

صوبائی سیکریٹری ندیم محبوب کے مطابق پاکستانی پرچم، روشنیاں، جھنڈیاں، یہ سب تیاریاں ہمارے جذبہ جشن آزادی کی عکاس ہیں۔