لاہور: ناقص کاکردگی اور عوامی شکایات پر 2 ایس ایچ او لائن حاضر

August 14, 2020

پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں ناقص کاکردگی اور عوامی شکایات پر 2 ایس ایچ اوز کو لائن حاضر کردیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ ایس ایچ اوز کو ہٹانے کے احکامات ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے جاری کیے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او تھانا راوی روڈجاوید اقبال اور ایس ایچ او تھانا چوہنگ زبیر کو لائن حاضر کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر رفیع اللّٰہ ایس ایچ او راوی روڈ اور محمد یوسف کو ایس ایچ او چوہنگ تعینات کردیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ انچارج انویسٹی گیشن چوہنگ ناصر حمید کا بطور ایس ایچ او تھانا گارڈن ٹاؤن تقرر کردیا گیا ہے۔