معافی کے اعلان کے بعد پنجاب کی جیلوں سے 274 قیدیوں کو رہائی ملے گی

August 14, 2020

صدر مملکت عارف علوی کی طرف سے قیدیوں کے لیے 90 دن کی معافی کے اعلان کے بعد پنجاب کی جیلوں سے 274 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

ترجمان جیل خانہ جات کے مطابق پنجاب کی 42 جیلوں سے 274 قیدی صدر مملکت عارف علوی کی طرف سے دی گئی رعایت سے مستفید ہوں گے۔

ریجن فیصل آباد کی جیلوں کے 47، سنٹرل جیل راولپنڈی سے دو، سنٹرل جیل میانوالی، ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا اور ڈسٹرکٹ جیل ملتان سے ایک ایک قیدی کو فائدہ پہنچے گا۔

اسی طرح ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ، ڈسٹرکٹ جیل راجن پور سے ایک ایک قیدی رہا ہوگا، تاہم دہشتگردی، قتل، ڈکیتی، اغواء اور ملک دشمنی سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر معافی کااطلاق نہیں ہو گا۔