ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی سفیر

August 15, 2020

ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی سفیر

سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے عوام مضبوط رشتوں میں بندھے ہیں۔ سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی۔ انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان نے بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا ہے، پاکستانی عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتاہوں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، حکومت سعودی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دے گی۔

سعودی سفیر نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاک سعودی بھائی چارہ کم نہیں کرسکتی۔

سعودی سفیر نے راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔