اسمارٹ واچ پہننے پر امپائر سے پوچھ گچھ

August 15, 2020

ساؤتھمپٹن (جنگ نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز امپائر رچرڈ کیٹل برو اینٹی کرپشن یونٹ کی نظروں میں آگئے۔ انہوںنے پہلے سیشن میں اسمارٹ گھڑی باندھ رکھی تھی، اس پر اے سی یو نے ان سے بات چیت کی۔ کیٹل برو کو بعد میں اپنی غلطی کا احساس ہوا اورحکام کو اس سے آگاہ کیا۔ جبکہ وقفے کے بعد دوسرے سیشن میں گھڑی استعمال نہیںکی۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق واقعہ سنگین نوعیت کا نہیں تھا اور یونٹ نے اسے قوائد کی معمولی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ کیٹل برو کے خلاف کسی کارروائی کا امکان نہیں۔