سید علی گیلانی کو نشانِ پاکستان ایوارڈ دیا گیا

August 15, 2020

مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جاری جدوجہد میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی قربانیوں اور خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کے یوم آزادی پر حریت رہنما سید علی گیلانی کو پاکستان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نوازا گیا۔

اسلام آباد ایوانِ صدر میں منعقدہ سول ایوارڈز کی تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے سید علی گیلانی کی کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے انہیں سول ایوارڈ نشانِ پاکستان پیش کیا۔

سول ایوارڈ سید علی گیلانی کی جانب سے آزاد کشمیر کے کُل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے وصول کیا۔