یونان میں جشن آزادی کی تقریب، تمام توانائیاں پاکستان کی ترقی کیلئے صرف کریں، محمد ندیم خان

August 15, 2020

ایتھنز(مرزارفاقت حسین)یونان میںپاکستان کے یوم آزادی کے سلسلے میں سفارت خانہ پاکستان میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا ۔سفیر پاکستان محمد ندیم خان نے پاکستانیوں کو صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا پیغام پڑھ کر سنایا ۔اس موقع پر انہوں نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی تمام توانیاں پاکستان کی ترقی کے لئے صرف کریں۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔سفیر پاکستان مقبوضہ کشمیر کی ماوں بہنوں پہ ہونے والے مظالم کا ذکر کرتے ہوئے ابدیدہ ہوگئے ۔ امیگریشن کونسلر صفی اللہ جوکھیو نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا پیغام پڑھ کر سنایا اور پاکستانی کمیونٹی کو جشن آزادی کی مبارکباد دی ۔ یاور عباس نے پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور پاکستان حاصل کرنے تاریخ کو دہراتے ہوئے عوام کو بتایا کہ کتنی قربانیوں کے بعد اس ملک عظیم کو حاصل کیا گیا ۔انہوں نے یونان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جو پاکستان کے قومی موقع پر مل جل کر ایک قوم ہونے کا ثبوت دیتے ہیں۔ پروگرام میں ملی نغمے بھی پیش کئے گئے، سفیر پاکستان محمد ندیم خان نے ہاکستانی پرچم کی پرچم کشائی کی اس موقع پہ پورا سفارت خانہ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا اور عوام کا جوش و جذبہ دیدنی تھا ۔ یوم پاکستان کے موقع پہ یونان میں موجود تمام سیاسی سماجی اور مذہبی جماعتوں نے بھرپور شرکت کرکے اس پروگرام کو چار چاند لگا دیئے۔