میر شکیل الرحمٰن کو فوری انصاف فراہم کیا جائے، چوہدری محمد قربان

August 15, 2020

لوٹن ( نمائندہ جنگ) میر شکیل الرحمٰن کوانصاف مہیا کرنے میں تاخیر نہ برتی جائے اور فوری انصاف فراہم کیا جائے، یہ مطالبہ کو آرڈی نیٹر کشمیر سالیڈیریٹی کمپئین لوٹن حاجی چوہدری محمد قربان نے کیا ، انہوں نے کہا کہ ایڈیٹر انچیف جنگ جیو کی گرفتاری حکومتی ایجنڈے کیلئے نقصان دہ ہے ، وزیر اعظم عمران خان ملک کی تعمیر و ترقی اور آزادی کشمیر کے لئے اعلیٰ وژن رکھتے ہیں، لیکن اس وژن کے فروغ کیلئے آزاد میڈیا کی موجودگی ازحد ضروری ہے، اس لیے ملک کے سب سے بڑے میڈیا ہاؤس کے مالک کی اسیری سے خود حکومت کے ایجنڈے کو نقصان پہنچ رہا ہے، اس تناظر میں بھی ہمارا مطالبہ ہے کہ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے لیے اقدامات کیے جائیں اور اس سے متعلق تاخیر نہ برتی جائے، انصاف کی بروقت فراہمی سے ہی عدل و انصاف کا بول بالا ہوتا ہے اور حکومتوں کی ساکھ بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے ۔