میئر ہائی ویکمب نے کورونا قوانین کی خلاف ورزی پر معافی مانگ لی

August 15, 2020

ہائی ویکمب(نمائندہ جنگ)ہائی ویکمب بکنگھم کونسل مئیر مذمل حُسین نے کوڈ19قوانین کی خلاف ورزی پر لوکل کمیونٹی اور پریس نے معافی طلب کر لی۔ کنزویٹیو پارٹی سے تعلق رکھنے والے مئیر آف ہائی ویکمب مذمل حسین کوڈ19سوشل ڈسٹینسنگ کی کئی مقامات پر تصاویر وائرل ہونے پر لوکل کمیونٹی میں شدید غم و غصہ پیدا ہوا ۔ ایک موقع پر مئیر آف ہائی ویکمب ایک لوکل شاپ اوپننگ تقریب کے دوران سوشل ڈسٹینسنگ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آئے، اُس کے بعد برمنگھم میں ہونے والی اوورسیز پاکستانی ویلفیئر کی تقریب جس میں ہائی ویکمب مئیر ، لوٹن کے مئیر اور کافی تعداد میں کونسلر موجود تھے کی تصاویر میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کے بعد پانچ کونسلرز نے معافی مانگی جبکہ ہائی ویکمب کے مئیر نے معافی نہیں مانگی تھی ۔ ہائی ویکمب کے سابقہ تین مئیرز نے کونسل کو ایک خط کے ذریعے مُذمل حُسین کو سٹیپ ڈاؤن کرنے کی اپیل کر دی۔ سابق مئیر ہائی ویکمب نائیجل وی کری نے لیڈر آف کونسل کو تصاویر وائرل پر مُذمل حُسین کے سٹیپ ڈاؤن کی ڈیمانڈ کر دی۔