پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی کے زیر اہتمام جشن آزادی تقریب

August 15, 2020

لزبن(نمائندہ جنگ )پرتگال میں ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی کے سرپرست راجہ ذاہد اقبال، پاکستان اوورسیز کمیونٹی پرتگال کے صدر غضنفر جاوید ، سینئر نائب صدر راجہ جاوید ، جنرل سیکرٹری سید طارق بخاری ، عثمان خالد ، راجہ عاطف ، حاجی تبسم ، جمشید، مبشر حبیب ، ملک شاہد اور ضیا سید سمیت کمیونٹی نے شرکت کی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، تقریب میں پاکستانی ملی نغمے سنائے گئے، بعد ازاں جشن آزادی کے حوالہ سے کیک بھی کاٹا گیا، اس موقع پر پاکستان کمیونٹی اور مولانا حافظ اقبال رضوی صدر بین الممذاہب ہم آہنگی کمیٹی راولپنڈی اور اسلام آباد راولپنڈی کے آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے 74 ویں جشن آزادی کے موقع پر اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کو خصوصی مبارک آباد بھی پیش کی اور پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔