اعلیٰ افسران کے تبادلے اور تقرریاں

August 15, 2020

کراچی (اسد ابن حسن) ریجنل آفس سائبر کرائم سندھ میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر محمد احمد نعیم کا تبادلہ سندھ زونل آفس میں کردیا گیا ہے جبکہ طارق حسین ارباب کو سی سی آر سی حیدرآباد کا انچارج تعینات کیا گیا ہے۔ سندھ حکومت میں تعیناتی کے منتظر گریڈ 20 کے افسر شارق احمد کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ ڈپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے اور وہاں تعینات غلام عباس ڈیتھو کو ایس اینڈ جی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سندھ پولیس ہیڈکوارٹر میں تعینات سپرنٹنڈنٹ محمد احمد بیگ کو بطور ایس پی ٹریفک پولیس ساؤتھ تعینات کیا گیا ہے۔ سندھ کچی آبادی اتھارٹی کراچی میں ریجنل ڈائریکٹر محب علی بچکانی کا تبادلہ کرکے عبدالغنی جوکھیو کو تعینات کیا گیا ہے۔ محب علی کا سکھر تبادلہ کردیا گیا ہے جبکہ امان اللہ شیخ کو حیدرآباد تعینات کیا گیا ہے۔ مجیب الدین میمن کو چار برس کے لیے سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر موٹر رجسٹریشن ونگ کراچی میں شیر محمد شیخ جبکہ ڈی ڈی کریم داد عباسی کا حیدرآباد اور سجاد حسین شاہ کے موٹر رجسٹریشن ونگ لاڑکانہ تبادلہ کردیئے گئے ہیں۔ سیکرٹری کلچر ٹور ازم غلام اکبر لغاری کو لائیو اسٹاپ اور فشریز ڈپارٹمنٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے وہاں تعینات اعجاز احمد مہیسر کورس پر چلے گئے ہیں۔