نوجوان نسل کو قیام پاکستان کے مقاصد سے آگاہ کیا جائے، یاسمین راشد

August 15, 2020

نوجوان نسل کو قیام پاکستان کے مقاصد سے آگاہ کیا جائے، یاسمین راشد

لاہور (واصف ناگی) نوجوان نسل کو قیام پاکستان کے مقاصد سے آگاہی دلانے کیلئے تعلیمی اداروں میں وقت وقتاً تقریبات منعقد ہونی چاہیے ہمارے بزرگوں کا جو فرض ہے کہ وہ نوجوان نسل کو تاریخ پاکستان کے مقاصد اور تکمیل پاکستان کے حوالے سے ان کو آگاہ کریں۔ یہ بات آج صو بائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد نے سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز و سروسز اسپتال میں یومِ آزادی کے حوالے سے منعقد ہو نے والی خصوصی تقریب میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بزرگوں نے قیام پاکستان کیلئے جو قر بانیاں دی ہیں انہیں فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ اس موقع پر سمز کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین اقبال زیڈ احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے قدرت نے اسے بے شمار دولت سے مالامال کیا ہے اللہ تعالیٰ نے اس سر زمین کو معدنیات کا خزانہ دیا ہے اور ہم اس خزانے کے ذریعے اس ملک کی معیشت کو بہتر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں یوم آزادی کے موقع پر یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم ملکر کام کرینگے۔سمز کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے تقر یر کرتے ہوئے کہا کہ آ ج ہمارے ڈاکٹرز اس ملک کے لیے جو خدمات سر انجام دیں رہے ہیں وہ تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے چار ماہ میں ہمارے ڈاکڑ وں نے قائد اعظم کے اس ارشاد کے عین مطابق کام کام اور کام پر عمل کیا اور مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کی ہیں یہی وجہ ہےکہ آج ہمارے اسپتال میں کورونا کا ایک بھی مریض نہیں ہے انہوں نے سروسز اسپتال کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انھوں نے دن رات محنت کر کہ مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کمی نہ چھوڑی اس موقعے پر سوسز اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر افتحار احمد پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم بورڈ آف گورنر کے ممبر پروفیسر ڈاکٹرجاوید گر دیزی پروفیسر ڈاکٹر تحریم ایاز پروفیسر ڈاکٹر کامران چیمہ پروفیسر ڈاکٹر نائلہ اسد امیر علی اور ساتھ اسپتال کا تمام عملہ موجود تھا۔