سوئی ناردرن و سدرن پیر سے جی آئی ڈی سی کی وصولی شروع کریں گی

August 15, 2020

اسلام آباد (حنیف خالد) سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد‘ سوئی گیس کمپنیاں پیر سے شروع کریں گی اور آئی پی پیز (انڈی پینڈنٹ پاور پروڈیوسرز) ٹیکسٹائل انڈسٹری‘ فرٹیلائزر انڈسٹری‘ سی این جی سیکٹر سے 24ماہانہ اقساط میں 425ارب روپیہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرائیں گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سیس تجارتی اور گھریلو صارفین پر عائد نہیں کیا گیا تھا۔ 2010ء سے 2020ء تک اس مد میں 700ارب روپے جمع ہونا تھے مگر صرف 275ارب روپے گیس کمپنیاں وصول کر پائیں۔ لیکن اب سپریم کورٹ کی ایسے فیصلے جس کیخلاف اپیل بھی دائر نہیں ہو سکتی دونوں گیس کمپنیاں 17اگست سے ماہانہ بلوں میں ریکوری کا آغاز کریں گی۔