برٹش ایئرویز کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال،100سے زائد مسافر اسلام آباد پہنچے

August 15, 2020

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی )برٹش ایئر ویز نے پاکستان کا فضائی آپریشن بحال کردیا۔برطانوی ائرویز کے پاکستان کیلئے آپریشنز کی بحالی کے طور پربرٹش ایئرویز کی پرواز بی اے 261لندن سے اسلام آباد پہنچ گئی، اسلام آباد ایئر پورٹ پربرٹش ایئرویز کی آمد پر خصوصی انتظامات کئے گئے، برٹش ایئرویز کے ذریعے 100 سے زائد مسافر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے ، مسافروں کی ہیلتھ کاؤنٹر اسکریننگ اور طبی جانچ کی گئی ، برطانوی سفارتخانے کا عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔برطانوی سفارتخانے کے حکام نے ایئرپورٹ پر انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔