یوم آزادی انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا

August 15, 2020

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے‘ خصوصی نمائندہ) یوم آزادی انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔ مختلف ریلیاں، سیمینارز اور تقریبات منعقد کی گئیں۔ مری روڈ پر ریلیوں کے باعث ٹریفک شدید جام رہی۔ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے۔ پرچم کشائی کی سرکاری تقریب وقار النساء کالج کے احاطے میں ہوئی جہاں کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے سٹیشن کمانڈر بریگیڈئر اعجاز قمر کیانی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق‘ ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق اور دیگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ اے ڈی سی ایچ ماہم آصف ملک‘ ایم پی اے چوہدری عدنان‘ عابدہ راجہ‘ شکیل چوہان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ یوم آزادی پر خاکسار تحریک پاکستان کے قائد محمد نثار خا ن‘ خاکساروں کی تقریب میں اے کے شیخ‘ محمد سلیم‘ یاور صدیقی‘ شاہد بھٹی‘ عرفان اللہ‘ آغا جاوید صدیقی‘ عبید ملک‘ ثناء اللہ اختر‘ منیر الدین بھٹی‘ دانش صدیقی‘ پذیر احمد‘ خالد محمود‘ عامر میر‘ مسعود کیانی اور دیگر موجود تھے۔ جماعت اسلامی کی مودودی بلڈنگ پر ڈاکٹر طارق سلیم نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر سید عارف شیرازی، محمد حنیف چوہدری، اویس اسلم مرزا، رضا احمد شاہ اور سید عزیر حامد بھی موجود تھے۔ تحریک لبیک کی ریلی میں امیر راولپنڈی ڈویژن پیر محمد یعقوب سیفی اور امیر ضلع حاجی محمد رمضان اعوان چشتی و دیگر شریک تھے۔ تحریک لبیک پنجاب کے قائد پیر سید عنایت الحق شاہ سلطان پوری نے قوم کو مبارکباد دی۔ عوامی تحریک کی جیوے پاکستان ریلی کی قیادت صدر شمالی پنجاب قاضی شفیق الرحمان‘ انار خان گوندل‘ فرقان یوسف‘ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے حسنین ارشد، منہاج علماء کونسل کے ارشد مصطفوی نے کی۔ ایم ایس او کی موٹر سائیکل ریلی کی قیادت مرکزی ناظم اعلیٰ رانا محمد ذیشان‘ راجہ وسیم صدیقی، بلال ربانی، بلال ایوبی، عبید عباسی، اسامہ قریشی، دلاور ملک، فاروق معاویہ و دیگر نے کی۔ تنظیم شیعہ آئمہ مساجد کے سیکرٹری جنرل علامہ سید علی رضا زیدی نے اجتماع سے خطاب کیا۔ علامہ سید محسن علی ہمدانی‘ سید قمر زیدی‘ علامہ قلب عباس نقوی، علامہ مطلوب حسین تقی، مفتی باسم عباس زاہری، علامہ سجاد حسین گردیزی اور دیگر نے خطاب کیا۔ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں تقریب ہوئی۔ خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے ٗوائس چانسلر اور طالبات ک نام خصوصی وڈیو پیغام بھجوایا۔ راولپنڈی بورڈ کی تقریب میں چیئرمین ڈاکٹر غلام دستگیر‘ سیکرٹری ڈاکٹر تنویر ظفراور دیگر نے شرکت کی۔