کروڑوں کی ہیروئن پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، سمگلر گرفتار

August 15, 2020

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی پولیس نےکروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکربین الصوبائی منشیات اسمگلر افتخار احمد گرفتار کر لیا ۔ تھانہ صدر واہ نے مقدمہ درج کر لیا،اسمگلر 10کلو ہیروئن گاڑی میں صوبہ کے پی کے سے پنجاب سمگل کر رہا تھا، پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ ملزم کے دیگر سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، سی پی اونے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو تباہی کی جانب گامزن کرنے والے منشیات اسمگلر اور منشیات فروشوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔