ڈپٹی کمشنر آفس ملتان میں جشن آزادی کی سب سے بڑی تقریب کا انعقاد

August 15, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)وطن عزیز کے یوم آزادی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان آفس میں ایک بڑی تقریب منعقد ہوئی۔جس میں صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹراختر ملک، کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک،سی پی او حسن رضا خان،معاون خصوصی جاوید اختر انصاری،ایم این اےاحمد حسن ڈیہڑ، پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی،ممبران صوبائی اسمبلی سبین گل،قاسم خان لنگاہ،وسیم خان بادوزئی، چیئرمین ایم ڈی اے میاں جمیل احمد،ضلعی صدر پی ٹی آئی خالد جاوید وڑائچ بھی تقریب میں موجود تھے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز محمد طیب خان،ہدایت اللہ خان، قمرالزمان قیصرانی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی، ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، اسسٹنٹ کمشنرز عابدہ فرید، شہزاد محبوب،خواجہ عمیر، کامران بخاری، آفتاب ڈوگر، داود مکی،فاطمہ خان، اقبال فرید،اقبال خان، ڈاکٹر کلیم شاہ،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، اقلیتی برادری کے نمائندوں، خواتین، بچوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی جب کہ ریسکیو 1122،سول ڈیفنس فورس اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دستہ بھی موجود تھا۔ 8بجکر58منٹ پر سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے مہمانوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔