سیاسی جماعتوں کی جانب سے یوم آزادی کے سلسلے میں تقاریب کا انعقاد

August 15, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر ) یوم جشن آزادی کی سلسلے میں پاکستان مسلم (ن) نواز لَور یوتھ ونگ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام یوم آزادی کے سلسلے میں تقریب منعقد کی گئی جس میں کیک کاٹا گیا، تقریب میں ملک خالد بھٹہ، مہر شاہد اقبال سپرا، سردار مجاہد علی ودیگر نے شرکت کی، انصاف لیبر ونگ کے زیراہتمام ضلعی سیکرٹریٹ لیبر ونگ میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ضلعی صدر چوہدری محمد الیاس نے، کلمہ چوک پرپیپلز یوتھ کی جانب سے کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں عارف شاہ، حاجی عظیم، ملک ندیم ودیگر موجود تھے، تحریک نوجوانان پاکستان کے زیر اہتمام جلال مسجد چوک گلگشت میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں عامر رؤف، عارف فصیح اللہ نے کیک کاٹا، سینٹرل سیکرٹریٹ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان میں یومِ آزادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں حمزہ صدیقی، عبدالرحمان چوہدری، سعد سعید ودیگر نے شرکت کی، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب شاہ شمس روڈ پر منعقد ہوئی جس میں محمد اشرف قریشی، صابر انصاری، شیخ محمد ودیگر نے شرکت کی، مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ نے اپنے دفتر میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی جس میں شیخ طارق رشید، سلطانہ شاہین ودیگر کارکنوں نے شرکت کی، پاک سرزمین پارٹی کے زیر اہتمام گھنٹہ گھر سے کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت کرامت علی شیخ نے کی، تقاریب میں مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہمارے بزرگوں نے اپنی جان و مال و عزت کی قربانیاں دے کر حاصل کیا ہے، ہم اپنے پاکستان کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔