انسداد تشدد مرکز برائے خواتین میں جشن آزادی کی تقریب

August 15, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) انسداد تشدد مرکز برائے خواتین میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں منیجر انسداد تشدد مرکز برائے خواتین منیزہ منظور نے سٹاف کے ہمراہ پاکستان کا پرچم لہرایا ،پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پودے لگائے اور بلند آواز میں قومی ترانہ بھی پڑھا،تقریب میں شریک لوگوں اور سٹاف میں یوم آزادی کے دن کی اہمیت بارے بتایا گیا،اس موقع تمام سٹاف نے بڑے تعداد میں شرکت کی۔