لائن ہیڈکوارٹر موٹروے پولیس میں جشن آزادی کی تقریب

August 15, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس مسرور عالم کلاچی نے لائن ہیڈ کوارٹر موٹروے پولیس ایم 5ملتان میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریری مقابلے کی صدارت کی، انہوں نے جشن آزادی کا کیک بھی کاٹاگیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔ بعد ازاں موٹروے پولیس ایم فائیو ملتان کے زیر اہتمام فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں موٹروے پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور ریسکیو 1122 کے افسران نے حصہ لیا۔ تقریب میں ڈی ایس پی مسرور علی،رانا فضل احمد، ملک صفدر، فیض اللہ جتوئی، محمد افضل اور دیگر افسران اور ملازمین بھی موجود تھے۔