14اگست پر ہسپتالوں، ڈسٹرکٹ جیل اور دیگر اداروں میں مٹھائی تقسیم

August 15, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق کی ہدایت پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن انتظامیہ نے 14اگست کے موقع پر ہسپتالوں ، دارالفلاح ، ڈسٹرکٹ جیل ، سنٹرل جیل اور ایس او ایس ویلج میں مٹھائی تقسیم کی، سید عباس سرور نقوی نے ایس او ایس ویلج میں مٹھائی تقسیم کی،عبدالمجید قیصرانی نے فاطمہ جناح ہسپتال ، اعجاز ارشد نے چلڈرن ہسپتال میں، میاں بلال نے کڈنی ہسپتال میں، خالد خان خاکوانی ، خالد گیلانی نے درالفلاح ، ڈسٹرکٹ جیل، سنٹرل جیل، بلائنڈ سنٹر اور اسپیشل بچوں کے سکول میں مٹھائی تقسیم کی۔