جشن آزادی: سٹالز پر رش، بھرپور چہل پہل

August 15, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)جشن آزادی کے موقعہ پر شہر بھر میں لگائے گئے عارضی سٹالز پر 14اگست کے دن بھی رش رہا۔نوجوان اور بچے اپنے چہروں پر سبز ہلالی پرچم پینٹ کرواتے رہے۔گزشتہ روز ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی یوم آزادی پورے جوش وخروش سے منایا گیا۔عام تعطیل کے باوجود سڑکوں پر رش رہا جو کہ رات کو مزید بڑھ گیا اور کینٹ،حسین آگاہی،گھنٹہ گھر سمیت مختلف مقامات پر ٹریفک وقفوں وقفوں سے جام بھی ہوتی رہی۔