سوہنی دھرتی کی طرف اٹھنے والی ہر میلی نگاہ کو برباد کردینگے، ندیم قریشی

August 15, 2020

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات وثقافت اور ممبر کشمیر کمیٹی پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے زندہ قومیں اپنا جشن آزادی اس عہد کے ساتھ مناتی ہیں کہ ہم اپنے آبائو اجداد کی اس نشانی کو ہمیشہ سنبھال کر رکھیں گے اور سوہنی دھرتی پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر میلی نگاہ کو برباد کر دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس شہریان ملتان کی جانب سے مسجد دربار غوث العالمین حضرت بہائوالدین زکریا ؒ ملتانی قلعہ کہنہ قاسم باغ میں ’’یوم آزادی اور ملی تقاضے ‘‘ سیمینار سے بطور مہمانان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔