زندہ قومیں اپنا جشن آزادی شایان شان طریقے سے مناتی ہیں، زین قریشی

August 15, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنا جشن آزادی شایان شان طریقے سے مناتی ہیں۔ یوم آزادی پر پاکستان کی ترقی ‘ خوشحالی ‘ قیام امن ‘ کرپشن سے پاک معاشرے کا قیام اور کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں بھر پور کردار ادا کرنے کا عزم کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مظفر آباد میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب و استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔