ہندکووان تحریک کے زیراہتمام یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد

August 15, 2020

پشاور (وقائع نگار) پاکستان ہندکو وان تحریک پشاور نے 14اگست کے حوالے سے پشاور میں تقریب کا انعقاد کیا تقریب میں پشاور چیمبر کے صدر محمد عاطف حلیم ، ملک عمران ، صوبائی جنرل سیکرٹری ہندکووان تحریک خواجہ اکبر سیٹھی ، مالک شان الہی ، ہاشم خان اور دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور جشن آزادی کا کیک کاٹ کر ملکی سلامتی کیلئے دعا کی گئی تقریب میں صوبائی جنرل سیکرٹری ہندکووان تحریک خواجہ اکبر سیٹھی نے یوم آزادی پر روشنی ڈالی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لفظ آزادی پڑھنے لکھنے میں بہت آسان ہے مگر اس کے پس منظر میں تکالیف اور ایک لمبی جہدوجہد شامل ہے جس کیلئے ہمارے قومی ہیروز نے قربانیاں دی ہے۔