تاجر اتحاد کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب

August 15, 2020

پشاور(وقائع نگار)تاجراتحادخیبرپختونخواکے زیراہتمام 14اگست یوم آزادی کے موقع پرایک تقریب کاانعقادکیاگیاجس میں رکن قومی اسمبلی ارباب شیرعلی،رکن صوبائی اسمبلی ملک واجداللہ، سرحدچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریزکے صدر انجینئر پرویزانورمقصود،تاجراتحادکے چیئرمین مجیب الرحمن ،میاں اختر،سردارحسین،زبیرگل،عدنان ،ظفر، فہیم، ایاز،شوکت اوردیگرصدوراوردکانداروںنے کثیر تعدادمیں شرکت کی تقریب کے شرکاء نے 14 اگست کی مناسبت سے کیک کاٹااورملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ 14اگست یوم آزادی کے موقع پر اس عہد کی تجدید کیاجائے کہ مملکت خداداد پاکستان کی معاشی ترقی استحکام او ر امن و امان کے قیام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے اس فرمان اتحاد تنظیم اوریقین محکم کے عہد کی تجدید کی اور کہا کہ بانی پاکستان کے فرمودات پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم پاکستان کو ترقیافتہ ممالک کی صف میں لاکر کھڑا کریں گے۔