ملکی سلامتی کیلئے مشترکہ جدجہد کی ضرورت ہے، مولانا فتح الباری

August 15, 2020

پشاور (نمائندہ خصوصی)پاکستان کی بقاء سلامتی کیلئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین و جنرل سیکٹری ادارہ فتح العلوم نواں کلی رستم نے جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اختلافات کے خاتمے پر زور دیا ،مولانا فتح الباری رستمی نے کہا کہ آئیں عہد کریں اور ایک آواز بن کر اپنے ملک کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرے ،اور پودے و پھلدار درخت لگا کر (جو صدقہ جاریہ ) بھی ہے میں اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ کورونا وبائی امراض سے بچائو کیلئے حکومتی اور ڈاکٹروں کے مشوروں پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔