سندھ بھر میں 15 سے 21 اگست تک کیلئے انسداد پولیو مہم کا آغاز

August 15, 2020

سندھ بھر میں 15 سے 21 اگست تک کیلئے انسداد پولیو مہم کا آغاز

سندھ بھر میں 15 سے 21 اگست تک انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، وزیر صحت عذرا پیچوہو کہتی ہیں کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر اپنا فرض ادا کریں۔

پولیو مہم کی افتتاحی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی ، تقریب میں وزیر صحت عذرا پیچوہو، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، کمشنر کراچی افتخار شلوانی، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی، کوآرڈینیٹر ای او سی فیاض عباسی، ڈی ایچ او ضلع جنوبی و دیگر شریک ہوئے۔

تقریب میں بتایا گیا کہ پولیو مہم 15 سے 21 اگست تک جاری رہے گی، مہم صوبے کے 29 اضلاع میں شروع کی گئی ہے اس مہم میں 9.5ملین 5 سال سے کم بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگیٹ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ وزیر صحت، ایڈیشنل آئی جی کراچی، کمشنر کراچی اور سیکریٹری صحت نے بھی بچوں کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں قطرے پلائے۔

وزیراعلیٰ نے عوام کو ہدایت کی کہ پولیو کی اس جاری مہم میں ہیلتھ ورکرز کے ساتھ تعاون کریں ، انہوں نے بچوں کو ماسک پہنے کا کہا ۔

مراد عکی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم سب کو آج عہد کرنا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو معذوری سے بچائیں گے تمام والدین پر لازم ہے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر اپنا فرض ادا کریں۔