وہاب ریاض کو اپنا بچپن کیوں یاد آیا ؟

August 15, 2020

پاکستانی کرکٹ کھلاڑی وہاب ریاض کو جشن آزادی کے موقع پر اپنے بچوں کی تیاری دیکھ کر اپنا بچپن یاد آنے لگا ۔

پاکستان میں جشن آزادی گزشتہ سال کے مقابلے میں ہر آنے والے سال میں بڑھ چڑھ کر منائی جاتی ہے اور اس ہی سلسلے میں پاکستانی اگست کے آغاز سے ہی تیاریاں شروع کر دیتے ہیں جن میں چھتوں پر جھنڈے، جھنڈیاں لگانا، چراغا کرنا اور اونچی آواز میں ملی نغمے بجانا شامل ہے ۔

اس سال بھی پاکستان کا 74 واں یوم آزادی کا دن نہایت زوروں شوروں سے منایا گیا ہر عام و خاص نے اپنے جشن میں حصہ ڈالا ۔

اسی سلسلے میں قومی ٹیم کے کھلاڑی وہاب ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپر اپنے بچوں کی ویڈیو او تصویر شیئر کی۔

وہاب کی جانب سے شیئر کی تصویر پر اُن کا کہنا تھا کہ ’ وقت واقع بہت تیزی سے گزرتا ہے، اُن کے بچوں کی یہ تصویر اُنہیں اُن کا بچپن کی یاد دلا رہی ہے ، اُنہیں یاد آ رہا ہے کہ وہ جشن آزادی منانے کے لیے کتنا پرجوش ہوا کرتے تھے۔‘

اپنی ٹوئٹ میں وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ وہ جوش و جذبے سے بھر پور تہواروں کے ماحول سے بہت محظوظ ہوتے ہیں ۔