حکومت کی ناقص خارجہ پالیسی نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر

August 17, 2020

حکومت کی ناقص خارجہ پالیسی نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر

اسلام آباد ( آن لائن ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی ناقص خارجہ پالیسی نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا ، وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اپنی ہی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کا اعتراف کر لیا ہے، بیان سے واضح ہو گیا کہ کشمیر پر حکومت کی پالیسی تقریریں اور ٹوئٹر تک محدود ہیں،مسئلہ کشمیر کو اجاگر نہ کرنا صرف وزارت خارجہ کی نہیں وزیراعظم کی بھی ناکامی ہے،قوم اور اپوزیشن تو جانتے ہی تھے کہ یہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے۔