احتساب عدالت کی نوازشریف، آصف زرداری کی گاڑیاں منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق

August 18, 2020


احتساب عدالت نے چیئرمین نیب کی درخواست پر توشہ خانے سے لی گئی آصف زرداری کی تین اور نواز شریف کی ایک گاڑی منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی۔

احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے نیب کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

منجمد کی گئی گاڑیوں میں آصف علی زرداری کی دو بی ایم ڈبلیو گاڑیاں اور ایک لیکسیس گاڑی شامل ہے۔

عدالت نے نواز شریف کی 1992 ماڈل کی مرسڈیز منجمد کرنے کے فیصلے کی بھی توثیق کردی۔

نیب نے موقف اختیار کیا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے غیر قانونی طور پر توشہ خانے سے گاڑیاں لیں۔