سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

August 20, 2020

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی پولیس نے بین الاقوامی سطح کے دہشت گرد نیٹ ورک کے خطرناک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ، ہینڈ گرینیڈ اور گولیاں آمد کرلیں، پولیس نے حساس ادارے کی اطلاع پر کارروائی کرکے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم نثار علی عرف شاہ جی کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم کئی سالوں سے مقامی اور عالمی سطح پر دہشت گردی کے نیٹ ورک سے منسلک ہے، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، ملزم کے مزید ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔