خواتین سے زیادتی ، سخت سزاکیلئے قانون سازی سے متعلق درخواست پر جواب الجواب طلب

August 20, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے خواتین سے زیادتی کے ملزمان کو سخت سزادلوانے کیلئے قانون سازی سے متعلق دائر درخواست پر درخواست گزار کے وکیل کو جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔ بدھ کو دوران سماعت اے آئی جی لیگل اور سندھ حکومت کی جانب سے پیش رفت رپورٹ جمع کرائی گئی۔محمد واوڈا ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ریپ کیسز میں ڈی این اے ٹیسٹ کی بروقت فیس تک ادا نہیں کی جاتی۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ پیش کردہ ایس او پیز پڑھ لیں پھر دیکھتے ہیں کیا کرنا ہے۔