پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

August 20, 2020


پاکستان میں محرم الحرام 1442ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، کل بروز جمعہ یکم محرم الحرام اور یومِ عاشور اتوار 30 اگست کو ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوا۔ جس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے ارکان سمیت محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یکم محرم جمعہ 21 اگست کو جبکہ یوم عاشور اتوار 30 اگست کو ہو گا۔