ایف ڈی اے کی پلازما سے علاج کی منظوری

August 24, 2020


امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ اینڈمنسٹریشن نے کورونا مریضوں کےعلاج کے لئے پلازما سے علاج کی ہنگامی بنیادوں پر منظوری دے دی۔

ایف ڈی اے کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کو شکست دے کر صحت یاب افراد کےخون کے پلازمہ سے کورونا مریضوں کا مؤثر طور پر علاج کیا جاسکتا ہے۔

ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ اس طریقہ سے حاصل ممکنہ فوائد ممکنہ خطرات سے کہیں زیادہ ہیں۔