آم

August 29, 2020

مرزا عاصی اختر

رب نے کیا صورت بنائی آم کی

ہو گئی شیدا خدائی آم کی

جوں ہی لب پر بات آئی آم کی

سب نے دے ڈالی دہائی آم کی

دو کلو آموں سے کیا پورا پڑے

ٹوکری لے آئو بھائی آم کی

کر دی مہمانوں نے رُخصت ملتوی

گھر میں جوں ہی پیٹی آئی آم کی

روز تایا جان لے آتے ہیں آم

ہیں بہت شوقین تائی آم کی

دوستی میں کیا سخاوت اس نے کی

بس ہمیں گٹھلی تھمائی آم کی

ہم بھی عاصیؔ، میر پور خاصی ہوئے

یہ بھی نکلی دلربائی آم کی